کتاب ’’اسلامی مالیات‘‘ معروف بینکار اور جدید اسلامی بینکاری اور اسلامی معیشت کےماہرمحترم محمد ایوب کی تصنیف
ہے موصوف ایم اے اکنامس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامک اسٹدیز کے ساتھ ایک دینی مدرسے سے بھی فارغ التحصیل ہیں ۔ اس لیے آپ انگریزی زبان میں مہارت کے ساتھ ساتھ عربی زبان بھی سے شناساں ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب موصوف کی اسلامی معیشت کے حوالے سے انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔انگریزی کتاب کی اشاعت پر اس کی مقبولیت اور افادیت کے پیش نظر موصو ف نے خود ہی اس کے اردوترجمے کے فرائض انجام دئیے ۔یہ کتاب اپنے موضوع میں انتہائی جامع او رمستند حوالہ جات سے مزین ہے ۔یہ کتاب اسلامی بینکاری ومالکاری نظام کے فلسفہ ،اصولوں اور عملی شکل کے بارے میں طلباء علماء کاروباری طبقے او ر عوام الناس کی مؤثر آگاہی میں معاون ثابت ہوگی ۔ ان شاء اللہ
یہ پروگرام اسی کتاب پر مبنی ہیں - ان پروگراموں میں جناب محمد ایوب خود اپنی کتاب کے ایک ایک باب پر گفتگو کر تے ہیں
https://kitabosunnat.com/kutub-library/islami-maliyat
Riphah Radio blog https://www.riphahfm.com/
Riphah international University Pakistan
Previous Post Next Post